راولپنڈی ٹی 20: آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز پاکستان کے نام
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ کوسل نے ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے، جبکہ کمندو مینڈس 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جے وردھنے نے 38 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز اسکور کیے اور سیریز میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی۔ عرفات منہاس 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 16، عبدالصمد نے 15، فخر زمان نے 12، عمران نے 6 اور نافع نے 3 رنز بنائے، جبکہ معاذ صداقت اور رضا اللہ کوئی رن نہ بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تھسارا اور ملنگا نے 2، 2 اور ویاسکنتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آخری میچ میں شکست کے باوجود پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔