واشک (خبردارنیوز)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے “آپریشن ردالفتنہ 3” کے تحت “فتنہ الہندوستان” کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
آپریشن کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کی فراہم کردہ اہم تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
ضلع واشک کے علاقہ پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے آر پی جی 7، اس کے 5 گولے، میگزینز سمیت 5 جدید ہتھیار، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
: ہلاک ہونے والے دہشتگرد معصوم بلوچ عوام کو لوٹنے، علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔