کوئٹہ (خبردار نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کی ہلاکت اور 4 کے زخمی ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کی عکاس ہے۔
اور بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے اور ترقیاتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ان کے مطابق بلوچستان کے غیور عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، یہاں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
جبکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم کے اعتماد اور بھرپور حمایت کے مستحق ہیں۔