سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں بڑا کریک ڈاؤن: 2 دہشتگرد ہلاک، 104 غیر قانونی افغان شہری گرفتار

کوئٹہ (خبردار نیوز ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے “آپریشن ردالفتنہ 3” کے تحت دہشتگردوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں پوری سرعت سے جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے پرنگ آباد کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
​دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دشت اور تربت کے علاقوں میں انسانی اسمگلنگ کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیر قانونی افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
​سیکیورٹی حکام کا عزم ہے کہ بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور انسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار کی روک تھام کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں