سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار، آئینی عدالت نے نمٹا دی

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کے معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق شیر افضل مروت کی درخواست کو صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ سیاسی و آئینی صورتِ حال میں درخواست پر مزید کارروائی کی گنجائش نہیں رہی۔

سماعت کے دوران شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے مہلت طلب کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر مستقبل میں سہیل آفریدی دوبارہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہوتے ہیں تو درخواست گزار درخواست کی بحالی کے لیے متفرق درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

عدالت نے انہی نکات کی روشنی میں سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں