کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نواں کلی میں تربیتی طیارے کے حادثے کے دوران انسانی جانیں بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے نوجوان حکمت اللہ کی ملاقات
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نوجوان حکمت اللہ کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین
حکومت بلوچستان کی جانب سے نوجوان حکمت اللہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا
آپ پر فخر ہے، آپ جیسے نوجوان بلوچستان کے لیے مثالی کردار ہیں،
ہماری سیکیورٹی فورسز ہمارے تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں،
حادثے کی جائے وقوعہ پر انسانی جانیں بچانے کے لیے نوجوانوں کا آگے بڑھنا بلوچستان کے عوام کی اپنی سیکیورٹی فورسز سے محبت کا عملی ثبوت ہے،
بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے دیکھ لیں کہ بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز سے والہانہ محبت کرتے ہیں،
بلوچستان کے عوام ہر جگہ اور ہر حال میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،