بلوچستان کے رخشاں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکار اغوا، پولیس

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)بلوچسان کے ضلع قلات سے رخشاں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
​پولیس ذرائع کے مطابق تمام مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کر رہے تھے اور چھٹی ملنے کے بعد ایک پرائیویٹ مسافر وین کے ذریعے اپنے گھروں کی طرف جا رہے تھے۔
مسافر وین قلات اور نوشکی کے درمیان ‘سربند’ کے راستے پر جا رہی تھی کہ راستے میں مسلح افراد نے گاڑی کو بلاک کر کے اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
​ذرائع کا بتانا ہے کہ اغوا کار اہلکاروں کو ضلع قلات سے اغوا کرنے کے بعد ضلع مستونگ کی حدود میں لے گئے، جہاں سے انہیں کسی نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے الرٹ ہو گئے ہیں
کوئٹہ میں حکام کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مربوط کوششیں اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں