اسلام آباد ( خبردارنیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی آج رات بارہ بجے ریٹائرڈ ہوجائینگے اس سے قبل انہوں نے آج دن کو سپریم کورٹ میں وکلاء اور ججوں
سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میری والدہ نے ایک ہی نصحیت آپ ڈگری کر لو پھر جو مرضی کر لو،
انکے مطابق 42 سال مجھے اس پروفیشن میں ہوئے ہیں اور 42 سال ہی شادی کو ہو گئے ہوں گے،اور جب بلوچستان کی عدالت سنبھالی تو اکیلا جج تھا، اور بہت سارے کام جو میں نے کیے
اس کا اعزاز میری اہلیہ کو جاتا ہے،
قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وہاں چھٹیاں کرتا تھا جب سے یہاں آیا ہوں چھٹیاں کم کرتا ہوں بقول انکے ہم خوش قسمت ہیں ہمارے بچے ہیں اور وہ ہمیں سیکھاتے ہیں،
چیف جسٹس نے بتایا کہ میرے صاحبزادے بھی ہیں وہ پاکستان آئے 75 ہزار تنخواہ کی نوکری تھی انہوں نے کہا بابا اس میں میرا گزارا نہیں ہوتا میں نے کہا گزارا کرو،
انہوں نے کہا کہ دوست ناراض ہیں کہ مارگلہ ہلز پر ریسٹورنٹ کو ختم کیا،جبکہ میرے نذدیک جنگلی حیات کا تحفظ بھی ضروری ہے،
ہمیں اہنے بچوں کے لیے ماحولیات کا خیال رکھنا چاہی اور اگر ماحول اچھا نہ رہا تو انسانوں کو دنیا میں رہنا مشکل ہو جائے گا