کوئٹہ ( عصمت امان ) بلوچستان ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکریٹری شاہ رسول ایڈوکیٹ نے ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں تاخیر پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا
ان کے مطابق دسمبر 2022 میں کامیاب ہوئے تو پروفیشنل گروپ کے ساتھ معاہدہ ہوا کہ ساتھ چلیں گے لیکن :وقت پر ہائی کورٹ بار کے الیکشن نہ ہونے سے وکلاء کی حق تلفی ہورہی ہے۔
شاہ رسول ایڈوکیٹ نے جمعہ کو کوئٹہ میں ایک پریس کانفر نس سے خطا ب کرتےہوکہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں تاخیر آئیں کی خلاف ورزی ہے
اور وقت پر الیکشن نہ ہونے پر اپنے عہدے سے استعفی دیتا ہوں
انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک جمہوری عمل ہے بار کونسل آئینی عمل میں رکاوٹ ہے بقول انکے موجودہ بار نے ہمیشہ آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔
اس موقع پر ممتاز قانون دان میر عطاء اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل صرف ایک پینل کا بار ہے اور دو دن کے اندر اندر اگر بار کونسل سے ہائی کورٹ الیکشن کا اعلان نہیں کیا
تو جنرل باڈی کال کرینگے
میر عطاء اللہ ایڈوکیٹ کے مطابق کوئٹہ بار صدر کے اقدامات کو بار کونسل ممسوخ کررہے ہیں اور بار کونسل کو تنبیہ کرتے ہیں ہوش کے ناخن لیں