کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستا ن میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی قبائلی اتحاد و اتفاق سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، تمام قبائل باہمی احترام کو فروغ دیں اور اختلافات کو ختم کریں۔
یہ بات انہوں نے آج سوئی کا ایک روزہ دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے اظہار خیال کرتے ہوے کہی ہے
انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں، مختلف مقامات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اور علاقائی امن و اتحاد کے لیے اہم اقدامات کیے۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دو دیرینہ قبائلی گروہوں کے درمیان جاری رنجش کا خاتمہ کراتے ہوئے صلح صفائی کروائی۔
دونوں فریقین نے باہمی اختلافات ختم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کیا اور قبائلی اتحاد کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی قبائلی اتحاد و اتفاق سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، تمام قبائل باہمی احترام کو فروغ دیں اور اختلافات کو ختم کریں۔
وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ حکومت بلوچستان قبائلی نظام کے احترام کے ساتھ امن، استحکام اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے
اور ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ تمام اختلافات کو افہام و تفہیم کے ذریعے ختم کیا جائے۔