پاک افغان کشیدگی: ،پاکستان کی شکایت جائز ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔

جے یو آئی کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایت اپنی جگہ جائز ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ

افغانستان کی خودمختاری اور وہاں کی داخلی مشکلات کا احترام کرنا بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی تلخی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “جذباتی رویے دونوں ممالک کے لیے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔” انہوں نے واضح کیا کہ

یکطرفہ عسکری مہم جوئی کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے خطے کے حالات مزید خراب ہوں گے۔

مولانا نے انہوں نے پائیدار امن کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرتے ہوئے کہا کہدوطرفہ مفادات اور بین الاقوامی مسلمہ ضابطوں کو مدنظر رکھا جائے۔اور ا یک قابل اعتماد سیکیورٹی فریم ورک

تشکیل دیا جائے جو دونوں ریاستوں کے تحفظات کو دور کر سکے۔ کیونکہ مسئلے کا مستقل حل صرف اور صرف سفارتی مہم جوئی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ انہوں نے خطے کے خیر خواہ اور امن

دوست ممالک پر زور دیا کہ وہ اس حساس صورتحال میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور پرامن سفارتی مداخلت کے ذریعے تناؤ کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آخر میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہوشمندی اور مذاکرات کے ذریعے پاک افغان تعلقات کو دوبارہ بہتر بنایا جا سکتا ہے جو پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں