Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

پاک فضائیہ کا بھارت کو دندان شکن جواب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ایئر فورس کے زیر اہتمام آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب میں دشمن کی فضائی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کے دندان شکن جواب کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو خطے میں باعزت امن کا خواہاں ہے، لیکن ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے سات سال قبل کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ “سات سال قبل جارح فریق نے رات کی تاریکی اور اندھیرے کی آڑ میں پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی۔”جس پر پاک فضائیہ نے دشمن کی غلط فہمی دور کر کے دندان شکن جواب دیا تھا
سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ جاریہ حریف نے پاکستان کے عزم اور دفاعی صلاحیت کا انتہائی غلط اندازہ لگایا تھا۔
پاک فضائیہ نے نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ مہارت ثابت کی بلکہ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر یہ پیغام دیا کہ پاکستانی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو ہونے والے “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” میں پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے جنگی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا، جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔
اس سے قبل 14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ایک خودکش حملے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے بغیر ثبوت اس کا الزام پاکستان پر لگایا۔
اور 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے رات کی تاریکی میں لائن آف کنٹرول (LoC) کی خلاف ورزی کی اور خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ میں پے لوڈ گرایا۔ بھارت نے دعویٰ کیا کہ اس نے “دہشت گردوں کے کیمپ” تباہ کیے، جبکہ عالمی میڈیا اور سیٹلائٹ تصاویر نے ثابت کیا کہ وہاں صرف چند درخت گرے تھے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
اور پاکستان نے اگلے ہی دن ،دن کی روشنی میں جواب دیتے ہوے پاک فضائیہ کے طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی تنصیبات کے قریب 6 اہداف کو لاک کیا اور کھلی جگہ پر بمباری کی تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ پاکستان جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن پاکستان جنگ نہیں چاہتا۔
اس دوران پاکستان نے نہ صرف دو بھارتی جنگی طیارے مار گرا ئے بلکہ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا طیارہ پاکستانی حدود میں گرا اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
بعد آزاں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے امن کے جذبے کے تحت ابھینندن کو رہا کردیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔
جس کے بعد پاکستان میں ہر سال 27 فروری کو “سرپرائز ڈے” کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔
کیونکہ اس واقعے نے یہ ثابت کر دیا کہ روایتی جنگ میں پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہے اور بھارت کی فضائی برتری کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *