Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) عورت فاؤنڈیشن کوئٹہ کی ٹیم نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاؤالدین خلجی کی سربراہی میں، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کے ہمراہ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خواتین کے حقوق کے فروغ، صنفی مساوات، انصاف تک رسائی اور بلوچستان میں جامع و پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران عورت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کو ادارے کے مشن، گزشتہ چار دہائیوں پر محیط خدمات، جاری منصوبوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ، انصاف تک رسائی، سماجی انصاف اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ٹیم نے بلوچستان میں عورت فاؤنڈیشن کی 40 سالہ یادگاری کتاب کی تقریبِ رونمائی کے انعقاد کی تجویز پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ یہ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کرنے کی اجازت اور سرپرستی فراہم کی جائے۔
علاوہ ازیں، عورت فاؤنڈیشن کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور فروغ کے لیے بھی گورنر بلوچستان سے تعاون کی درخواست کی گئی تاکہ ادارے کی طویل المدتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے اور خواتین کے حقوق، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے جاری خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
گورنر بلوچستان نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے عورت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور تقریب کے انعقاد کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے تجویز دی کہ یہ صوبائی تقریب اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے۔
ملاقات کے اختتام پر عورت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کو عورت فاؤنڈیشن کی 40 سالہ یادگاری کتاب پیش کی۔
اس موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں خواتین کے حقوق، انسانی حقوق، سماجی انصاف، جمہوری اقدار اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے گزشتہ چار دہائیوں پر محیط خدمات اور غیرمتزلزل عزم کو اجاگر کیا گی

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *