Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

بلوچستان اسمبلی: شہدائے پاک فوج کے لیے فاتحہ خوانی

حکومت بلوچستان کا زہری واقعہ کی تحقیقات کا حکم

حکومت بلوچستان کا زہری واقعہ کی تحقیقات کا حکم

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت جاری ہے جس میں ملک کی سالمیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے حالات میں ہمیں اپنی پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایوان کے تمام ممبران پر زور دیا کہ”تمام اراکین اسمبلی کو چاہیے کہ وہ آج متحد ہو کر اپنی افواج کے حق میں بات کریں اور دشمن کے پروپیگنڈے کو ناکام بنائیں۔”
دوسری جانب، سینیئر پارلیمنٹیرین اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے صوبائی حکومت کے بعض انتظامی فیصلوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے اضلاع کی حدود میں تبدیلی اور ڈسٹرکٹس کو منتقل کرنے کے عمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اضلا ع کو یہاں سے وہاں کرنے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ بلکہ ایسے فیصلوں سے ہمارے درمیان فساد پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے ان غیر منطقی فیصلوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
اجلاس میں دیگر اراکین نے صوبے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان بعض نکات پر جملہ بازی بھی دیکھنے میں آئی، تاہم شہداء کی قربانیوں پر پورا ایوان یک زبان نظر آیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *