کوئٹہ (خبردار نیوز ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی ملک کی اہم ترین ٹرین جعفر ایکسپریس ایک روزہ معطلی کے بعد مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریک کی ضروری مرمت اور چند فنی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا
پڑا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے بعد اب آپریشنز معمول پر آچکے ہیں۔
دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ پہنچے گی، جس سے ملک کے چاروں صوبوں کے درمیان ریل کا رابطہ دوبارہ باقاعدہ طور پر بحال
ہو گیا ہے۔