اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کو ملک کے لیے “تاریخ ساز” قرار دیتے ہوئے اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ “الحمدللہ، آج پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اور تاریخی دن ہے”۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی ترجیح عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے واضح کیا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
ہونے والی کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اہم مشاورت کی جائے گی، جہاں مزید عوامی اقدامات اور ریلیف پیکجز پر غور ہوگا۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں
کمی کے اس فیصلے کو معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔