لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ 2026 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کرکٹ شائقین کو ایک بڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جہاں بابر اعظم کی قیادت
میں پشاور زلمی اور محمد رضوان کی سربراہی میں راولپنڈی پنڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
میچ کی تفصیلات:
وقت: شام 7:00 بجے (پاکستانی وقت)
مقام: قذافی سٹیڈیم، لاہور
ٹیموں کا جائزہ:
پشاور زلمی کی ٹیم میں بابر اعظم، محمد حارث اور افتخار احمد جیسے جارحا نہ مزاج بلے باز شامل ہیں، جبکہ بولنگ میں خرم شہزاد اور شاہنواز دھانی پنڈیز کے بلے بازوں کے لیے خطرہ
بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب، راولپنڈی کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جنہیں عثمان خواجہ اور ڈیرل مچل جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ نسیم شاہ اور محمد عامر کی موجودگی پنڈیز
کے پیس اٹیک کو انتہائی مضبوط بناتی ہے۔