فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں میکسیکو نے ابتدا ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کیا۔
میچ کے دوران ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوا۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ میں مجموعی طور پر تین ریڈ کارڈز دکھائے گئے۔ ریفری نے جنوبی افریقا کے دو جبکہ میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک سات ایسے میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں تین یا اس سے زیادہ ریڈ کارڈز دکھائے گئے۔ اس حوالے سے 2006 کے ورلڈ کپ میں پرتگال اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ ریکارڈ ہولڈر ہے، جس میں چار کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔