لندن (نیوز ڈیسک)پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا کر پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ہیڈنگلے میں جاری کھیل کے دوسرے روز انگلش بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہاری بروک 91 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جارڈن کاکس نے 73، جو روٹ نے 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے 112 رنز 2 وکٹوں سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔