کوئٹہ (17 اپریل 2026)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) کے زیرِ تربیت افسران نے سینٹرل پولیس آفس (CPO) کوئٹہ کا مطالعاتی دورہ کیا۔
اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان، محمد طاہر نے وفد کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس اصلاحات پر جامع بریفنگ دی۔
آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اب تک 1139 سے زائد افسران اور جوان فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
بریفنگ کے دوران آئی جی پولیس نے صوبے میں جاری انتظامی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں “بی” ایریا کے “اے” ایریا میں ضم ہونے کے بعد پولیس اصلاحات کے
عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
سابقہ لیویز کے جوانوں کو پولیس میں ضم کرنے کے بعد انہیں پیشہ ورانہ مہارتوں اور جدید تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ چیلنجز سے نمٹ سکیں۔ اور صوبہ بھر میں اشتہاری اور
مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
دورے کے دوران زیرِ تربیت افسران کو سینٹرل پولیس آفس میں قائم جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ افسران کو بتایا گیا کہ کس طرح ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر کی
نگرانی اور جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دورے کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر اور ڈی جی نیپا کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا، جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو سراہنا تھا۔

Leave a Reply