کوئٹہ خبردار نیوز)چیئر مین نیوٹک انجینئر قمر الاسلام نے کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر نیوٹک کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میڈم نادیہ کریم سہو بھی انکے ہمراہ تھی ،
چیئرمین نیوٹیک (NAVTTC) انجینئر قمر الاسلام راجا نے اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران ویمن ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کا خصوصی دورہ کیا۔
جہاں مشیر وزیر اعلیٰ برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی ، سیکریٹری محنت و افرادی قوت صالح محماد ناصر، ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکیبر زرکون نے انکا استقبال کیا ،
مشیر وزیر اعلی سردار غلام رسول عمرانی کے ساتھ ملاقات میں بلوچستان میں نوجوانوں کو جدید فنی تربیت اور بی ٹیوٹا کے ساتھ مل کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔
انسٹیٹیوٹ پرنسپل میڈم شبنم ناز نے چیئرمیں اور دیگر مہمانوں کو سنٹر کی کارگردی کے بارے میں بریفنگ دی ۔ بعد میں چیئرمیں نیوٹک نے وہاں زیر تربیت طالبات سے براہِ راست گفتگو کی۔
چیئر مین نیوٹک انجینئر قمر الاسلام راجا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتوگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس دورے کا اصل مقصد بلوچستان کے مقامی حالات اور ضرورت کے مطابق ترتیب دیے گئے تربیتی پروگراموں کو نہ صرف مضبوط بنانا ہے بلکہ ان کے دائرہ کار میں کئی گنا اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم پاکستان اور ریاستِ پاکستان کا یہ پختہ عزم ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بہترین ہنر سکھایا جائے،
انہیں روزگار کے بہتر مواقع دیے جائیں اور ان کے روشن مستقبل و خوشحالی کے لیے حکومت ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
چیئرمین نیوٹیک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان کا واضح پیغام ہے کہ بلوچستان میں ہنر کی ترقی کے فنڈز میں کبھی کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر بلوچستان کے نوجوانوں میں ہنر کا انقلاب برپا کرنا چاہتی ہیں۔
اس مقصد کے لیے بلوچستان کے نوجوانوں کو نہ صرف صوبے کے اندر موجود بہترین سرکاری و نجی تربیتی اداروں میں سکھایا جائے گا، بلکہ انہیں پنجاب، وفاقی دارالحکومت اور ملک کے دیگر ایسے مقامات پر بھی لے جایا جائے گا جہاں اعلیٰ درجے کی سہولتیں دستیاب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام طلبہ و طالبات کےرہائش، کھانے پینے اور سفر و دیگر تمام انتظامات کے تمام تر اخراجات حکومتِ پاکستان خود برداشت کرے گی تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دورے کے اختتام پر مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے محنت و افرادی قوت نے چیئرمین نیوٹیک انجینئر قمر الاسلام راجہ اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوٹک محترمہ نادیہ سہو۔ ڈی جی نیوٹک ڈاکٹر حسین بخش مگسی اور دیگر حکام بھی موجود تھے