Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

انٹرپول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

انٹرپول نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے خلاف ریڈ وارنٹس جاری کر دیے ہیں۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نیب کی درخواست پر انٹرپول نے یہ وارنٹس جاری کیے۔ ادھر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

ڈی جی آپریشنز نیب امجد مجید اولکھ کے مطابق ملک ریاض کے خلاف 900 ارب روپے سے زائد مالیت کے کیسز کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ گزشتہ سال نیب نے 89 ارب روپے کی ریکوری کی۔ اس وقت منی لانڈرنگ کے 37 اہم کیسز پر کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ منی لانڈرنگ کے 4 کیسز عدالتوں سے ختم ہو چکے ہیں، جبکہ اس وقت 289 ریفرنسز، 205 تحقیقات اور 745 انکوائریز زیرِ عمل ہیں۔ رواں سال جنوری سے مارچ تک 8,563 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 8,214 کو نمٹا دیا گیا جبکہ 475 پر کام جاری ہے۔

نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن سمیت مختلف ہاؤسنگ منصوبوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ سندھ میں ملیر، کورنگی، کلفٹن اور گل احمد ملز کے علاقوں سے اراضی واگزار کرائی گئی، جبکہ پنجاب میں بھی 9 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین واپس لی گئی ہے۔ اس اراضی کی دیکھ بھال کے لیے صوبائی سطح پر ٹاسک فورسز قائم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ملک ریاض کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کو مشکلات کا سامنا ہے اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور باوقار مذاکرات کا موقع دیا جانا چاہیے۔

چیئرمین نیب نے مزید بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں متعدد سیاستدانوں سے تحقیقات کی جا چکی ہیں، جبکہ کئی پارلیمنٹرینز کے خلاف مقدمات زیرِ سماعت ہیں اور بعض کیسز ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *