کوئٹہ: غیر ملکی افراد مدارس میں رہائش پذیر ہوتے ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں،
وزیر داخلہ کے مطابق صوبے میں دہشتگردی کی لہر آئی ہے اور غیر ملکی افراد مدارس میں رہائش پذیر ہوتے ہیں،
میر ضیاء اللہ لانگو نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، حکومت مدارس کے خلاف نہیں،جبکہ علماء اکرام ہمارے سر کے تاج ہیں،
میر ضیاء اللہ لانگو نے مساجد کو بند کرنے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اگر کسی نے مسجد کو بند کیا تو بہت غلط کیا ہے،
جمعیت علماء اسلام کے رکن اصغر ترین نے کہا کہ مدارس کو سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیاجائے،حکومت بلوچستان کو کہاں سے مہک آئی کہ غیر رجسٹرڈ کو سیل کیا جائے مدارس جب سیل ہوئے ہم نے حکومت سے بات کی، ہم مدارس کی نمائندگی کرتے اور انکے زمہ دارہیں،
اصغر علی ترین نے مزید کہا کہ بلوچستان کی کتنی جامعات سے کالعدم تنظیم سے اہلکار گرفتار ہوئے، جامعات کو کیوں سیل نہیں کیا گیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں