ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

عالمی چیمپیئن ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جبکہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی چھٹی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر کے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے ہم پلہ ہو جائیں گے، جو فٹبال کی تاریخ میں ایک منفرد اعزاز تصور کیا جا رہا ہے۔

ارجنٹائن اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 17 جون کو الجزائر کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ گروپ مرحلے میں اسے مزید اہم مقابلوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026، 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا، جہاں دنیا کی صفِ اول کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں