عرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

راولپنڈی (اسپورٹس رپورٹر) پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں پاکستان کے نوجوان لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی تاریخ رقم کر دی۔
انہوں نے شاندار اور تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن کو گھما کر رکھ دیا۔
​نوجوان اسپنر عرفات منہاس نے جادوئی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 32 رنز کے عوض 5 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی وہ ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
​عرفات منہاس کی نپی تلی اور جارحانہ بولنگ کے سامنے کینگروز بیٹرز بے بس نظر آئے اور ان کی پوری ٹیم محض 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کرکٹ نے نوجوان اسپنر کی اس تاریخی کارکردگی پر انہیں کھڑے ہو کر داد دی۔
کرکٹ ماہرین کی جانب سے بھی عرفات منہاس کے اس شاندار آغاز کو پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں