ملک اور بلوچستان کی صورتحال کو انتہائی خطرناک ہیں ـ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (خبردار نیوز): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان اس وقت شدید ترین بحران کا شکار ہیں،
جہاں آئین اور قانون کی بجائے ہر چیز “برائے فروخت” بن چکی ہے۔
​انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں حکمرانی کا حق صرف عوام کا ہے، اور انہیں یہ حق دیا جائے
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فوجیں حکومت کے ماتحت کام کرتی ہیں اور طاقت کے بل بوتے پر نظام چلانے کا انجام سوویت یونین کی شکل میں سب کے سامنے ہے۔
​محمود خان اچکزئی نے بلوچستان کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے وسائل یورپ سے زیادہ ہیں اور موجودہ کشیدگی بین الاقوامی کمپنیوں کی آمد اور وسائل پر قبضے کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے قومی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز کے ٹرک جلائے جانے، چمن کوئٹہ سرحدی تجارت پر پابندی اور عدلیہ کی آزادی سلب ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
​قرضوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کو کھربوں ڈالر کا مقروض کر دیا گیا لیکن یہ پیسہ ہمارے علاقوں میں خرچ نہیں ہوا،
اور اگر ہم اس پر آواز اٹھائیں تو ہمیں غدار کہہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بلوچ اور پشتونوں کو برابر کا بھائی قرار دیتے ہوئے بلوچ رہنماؤں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی دعوت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں