ہرنائی (بیورو رپورٹ): خوست کے علاقے میں کوئلہ کان بیٹھنے کے نتیجے میں اندر پھنسے دونوں کانکن جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ خوست مائننگ انڈسٹری آف پاکستان کے مائینز ایریا میں ٹھیکیدار مہراللہ کی کوئلہ کان میں پیش آیا،
جہاں کان کا ایک حصہ بیٹھ جانے کے باعث دو کانکن ملبے تلے دب گئے تھے۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور سخت جدوجہد کے بعد دونوں کانکنوں کی لاشوں کو کان سے باہر نکال لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،
جہاں ضروری قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد انہیں تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔
ہرنائی: خوست کوئلہ کان حادثے میں دو کانکن جاں بحق،

Leave a Reply