Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

بلوچستان کی تمام شاہراہیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں، سفر کے دوران لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے: اسد قیصر

کوئٹہ (بیورو رپورٹ): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی کی طرف سے بلوچستان کے لیے محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔
کوئٹہ میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، لیکن قانون کے مطابق صوبے کو اس کا جائز حق نہیں مل رہا۔ بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔
اسد قیصر نے صوبائی حکومت اور اسمبلی کی نمائندگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ ایسی حکومتیں قائم کی گئیں جو عوامی نہیں تھیں اور موجودہ اسمبلی میں بھی اکثریتی نمائندے عوام کے حقیقی ترجمان نہیں ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جب عوام سے ان کا بنیادی حق چھینا جائے گا تو حالات ایسے ہی خراب ہوں گے۔ اس وقت صوبے میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، تمام شاہراہیں غیر محفوظ ہیں اور سفر کے دوران لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ماہ رنگ بلوچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی سزا کی شدید مذمت کی۔
صوبے کی معاشی صورتحال اور امن و امان کا ذکر کرتے ہوئے سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ حالات کی خرابی، غیر محفوظ شاہراہوں اور تحفظ نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار یہاں انویسٹ کرنے سے گریزاں ہیں۔ تجارتی بارڈرز بند ہونے سے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوان مایوسی کی طرف جا رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تجارتی بارڈرز کو فوری طور پر کھولا جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔
سیاسی صورتحال اور قانون سازی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مزید سزائیں دلوانے کا پلان بنایا جا رہا ہے، جس کے خلاف اور انصاف کے اصولوں کے لیے سب کو کھڑا ہونا پڑے گا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی نے حال ہی میں جتنی بھی قانون سازیاں کی ہیں، ان میں سے ایک بھی عوام کے مفاد کے لیے نہیں تھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *