Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن: سرحد پار کارروائی میں ‘آپریشن غضب للحق’ کا آغاز، متعدد خوارج ہلاک، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑے اور فیصلہ کن ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ‘آپریشن غضب للحق’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک اہم پیغام میں وفاقی وزیر نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق 28 اور 29 جون کی درمیانی رات کی جانے والی اس بڑی کارروائی میں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیموں ‘جماعت الاحرار’ اور ‘فتنہ الخوارج’ کے کیمپوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
رات کی تاریکی میں کیے گئے اس آپریشن کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے اس کامیاب اور مؤثر ایکشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے میں موجود ہتھیاروں اور گولہ بارود کے بڑے ذخائر کو بھی ہدف بنا کر مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز انتہائی جارحانہ اور زیرو ٹولرنس پالیسی کے تحت آگے بڑھ رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *