کوئٹہ، 4 جولائی ,دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے پر بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے بس حادثے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے،
جس بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا،
شاہد رند کے مطابق حادثے کی وجوہات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت بلوچستان کو گہرا دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا،
اورصوبے میں مسافر گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹس اور حفاظتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، م شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹرانسپورٹ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے گی،
دانہ سر بس واقعہ کی ایف آئی آر درج ہو گئی
Admin Team
← پچھلی خبر
کوئٹہ: عدالتوں پر خودکش حملے کا تھریٹ الرٹ جاری

Leave a Reply