کوئٹہ کسٹم کی کامیاب کاروائی ، کاروائی میں 87 کلوگرام افیون برآمد

کوئٹہ ( خبردار نیوز)کسٹم انفورسمنٹ یونٹ نے کوئٹہ کے علاقے لک پاس پر اینٹی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کی جانے والی اس کارروائی کے دوران گاڑی کے مخصوص اور خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی 87 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
کسٹم حکام نے بتایا کہ ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں تخمینہ مالیت تقریباً 580.464 ملین (58 کروڑ 4 لاکھ سے زائد) روپے ہے۔
کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، جس کی تخمینہ مالیت 3.5 ملین (35 لاکھ) روپے بتائی جاتی ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق اس مجموعی کارروائی میں برآمد کی جانے والی منشیات اور گاڑی کی کل مالیت تقریباً 583.964 ملین روپے بنتی ہے۔
کسٹم حکام نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کے دیگر عناصر کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں