لندن (مانیٹرنگ) پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کٹ گئے
ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کر سکی، جس پر ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلی،
جس کے بعد سزا سے متعلق کارروائی مکمل کرلی گئی۔