مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے، احمد شریف چودھری

اسلام آباد (خبردار نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دفاعی معاہدوں کی تفصیلات عموماً خفیہ رکھی جاتی ہیں اور انہیں عوامی سطح پر بیان نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی جارحانہ پہلو شامل نہیں، معاہدے کا بنیادی مقصد خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنا ہے۔
غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ یہ صرف مسلم ممالک کا اتحاد ہے،
یہ خطے میں استحکام کے لیے قائم کیا گیا اتحاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کو کب اور کس طرح وسعت دینی ہے،
اس کا فیصلہ تینوں ممالک کی قیادت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں