کوئٹہ: جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جناح پیپلز ٹرین سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی، جس پر تقریباً 3 ارب روپے لاگت آئی ہے۔

ٹرین کے روٹ پر 7 اسٹیشنز شامل ہیں، جن میں کچلاک، بلیلی، شیخ ماندا، جی او آر، کوئٹہ، لور کاریز اور سریاب شامل ہیں۔

جناح پیپلز ٹرین 2 ایئر کنڈیشنڈ کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہے، جس میں 198 مسافروں کے بیٹھنے جبکہ 60 افراد کے کھڑے ہو کر سفر کرنے کی گنجائش ہے۔

عوام کی سہولت کے لیے ٹرین کا کرایہ 50 سے 100 روپے کے درمیان مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں