پشین (نیوز ڈیسک): بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان میں 30 سے 40 کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور تھانے میں موجود اہلکاروں کے درمیان رات گئے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پشین ہیڈکوارٹر سے مزید نصرت و تازہ دم پولیس نفری فوری طور پر بوستان روانہ کر دی گئی ہے۔
حملے کے دوران مسلح افراد نے تھانے کے باہر کھڑی 3 گاڑیوں کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقابلے کے دوران تاحال کسی جانی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے
جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔