پاک ایران سرحد پربند تجارتی و آمدورفت کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل

زاہدان ( خبر دارنیوز ) ایران اور پاکستان کے درمیان پاک ایران سرحد پر آمدورفت اور دو طرفہ تجارت کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سرحدی سرگرمیاں کچھ تکنیکی مسائل اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر روکی گئی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کا مؤقف
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تکنیکی مسائل اور احتیاطی تدابیر کے باعث سرحدی سرگرمیاں عارضی طور پر روکی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ دونوں برادر ممالک کے حکام اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے اور معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع چاغی کی تفصیلات
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ضلع چاغی نے تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاک ایران سرحدی تجارت کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ اقدام سرحدی انتظام کو مزید بہتر بنانے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ مؤثر اقدامات کی تکمیل کے بعد سرحد کو دوبارہ کھول دیا جائے گا اور معمول کی آمدورفت بحال ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں