کوئٹہ (خبردار نیوز) اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون فوٹیج بنانے کے خلاف کوئٹہ میں جے یو آئی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے سنگین نتائج کی خبردار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد کی بات کرنے پر ہماری قیادت کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ہم نے پاکستان کے ہر شہری کی عزت اور چادر و چاردیواری کی حفاظت کا وعدہ کیا ہے۔
ہماری قیادت تو دور، بلوچستان یا پاکستان کے کسی بھی شہری کے گھر کا تقدس پامال کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مولانا عبدالواسع نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہمیں دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔
اگر گولیاں بھی چلیں تو ہم یہیں گر جائیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ج
ے یو آئی کا ہر ایک کارکن مخالفین کے 100 افراد کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”
مدارس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں مدارس کے بل کے حوالے سے جو وعدہ کیا گیا تھا اسے فوری پورا کیا جائے۔
اگر اسمبلی سے بل پاس نہیں کروایا گیا تو وہ بل سڑکوں پر پاس کروایا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے تقدس کی پامالی کے خلاف جے یو آئی بلوچستان کے امیر نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعہ کو پورے بلوچستان میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔