کوئٹہ، ( خبردار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 4 بڑے منصوبوں کا افتتاح کردیا ان میں بلوچستان کے پہلے جدید آئی ٹی پارک کا افتتاح
بھی شامل ہے
اس کے علاوہ پہلے ڈیجیٹل پارکنگ پلازہ َ ایل پی جی ٹیکنیکل لیبارٹری چمن اور زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کا افتتاح شامل ہے
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہاکہ الحمدللہ قومی و پارٹی لیڈر شپ اور عوام سے کی گئی کمٹمنٹ پر پورے اترےاور چھ ہی ماہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے
تحت 4 بڑے منصوبوں کا آغاز کردیا گیا،
وزیر اعلٰی بلوچستان نے عوامی خدمت کے جو خواب دیکھے تھے الحمدللہ آج عملاً شرمندہ تعبیر ہونے جاررہے ہیں اور بلوچستان کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے جاررہے ہیں،
اس طرح مختلف شعبوں میں موجود مافیاء سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں،اور مافیاء کا خاتمہ کریں گے، کسی کو عوامی سہولیات میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،
اور مختلف یونینز سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ہڑتالوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، اور مفاد عامہ کے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،
انکے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ سے زرغون روڑ تک خوبصورتی کا منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوجائے گا، اس طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی سڑکوں کو صاف و منظم بنایا جائےاور
سڑکوں سے تمام تجاوزات ہٹا کر کشادہ اور سہل بنایا جائے
وزیر اعلٰی نے مری آباد میں پندرہ سال قبل تعمیر کی گئی بلڈنگ کو کارگر بناکر آئی ٹی پارک بنایا اور ماونٹین ویو ٹیک پارک میں ایک ہزار نوجوانوں کو آئندہ 6 ماہ میں ہنر مند بناکر برسر
روزگار بنایا جائے گا
انکے مطابق نوجوانوں کی ریاست سے دوری ختم کریں گےآئی ٹی پارک میں 67 دفاتر ہوں گے،ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں آئی ٹی پارک بنائیں گے،
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے تیز رفتاری سے شروع کرنے پر چیف سیکرٹری بلوچستان، پی پی پی اتھارٹی کے سربراہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے
ہیں ،