کوئٹہ 12نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت بلوچستان یونیورسٹی میں قائم کی جانے والی جدید آئی ٹی لیب اور ای کامرس سینٹر کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،
جس میں منصوبے پر جاری پیش رفت، انتظامی امور اور تکمیلی مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ جدید آئی ٹی لیب اور ای کامرس سینٹر کے قیام کا کام آخری مراحل میں ہے،
جس کی تکمیل کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ منصوبے کا دورہ کریں گے جبکہ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح بھی جلد متوقع ہے۔
اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں عملی تربیت اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے منصوبے کی جلد تکمیل اور تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔