کوئٹہ ( خبردار نیوز ) دکی میں دمڑ کول مائنز ایریے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن پھنس گئے دو کی لاشیں ایک کو زندہ نکال لیا گیا
دکی شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دمڑ کول مائنز میں جمعرات کو صبح 8 بجے زہریلی گیس بھرنے سے کوئلہ کان کے اندر کام کرنے والے تین کانکن پھنس گئے۔
ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کے مطابق متاثرہ کان کی گہرائی 2800 فٹ ہے جبکہ کانکن 1400 فٹ کی گہرائی میں دوران مرمت پھنس گئے تھے۔
واقع کے بعد مقامی کوئلہ کانکنوں اور محکمہ مائنز وضلعی انتظامیہ نے امدادی کاروائی شروع کی۔
امدادی کاروائی کے دوران ایک کانکن حفیظ اللہ کو زندہ حالت میں بروقت نکال لیا گیا جبکہ دیگر دو کانکنوں کی لاشیں 8 گھنٹے کی ریسکیو آپریشن کے بعد کوئلہ کان سے نکال لی گئی۔
کوئلہ کان سے نکالے گئے مزدروں میں حبیب الرحمن اور سیف اللہ کی لاشیں شامل ہیں۔لاشوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد انکے آبائی علاقے افغانستان روانہ
کردی گئی