کوئٹہ، 04 جنوری :ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا ہے کہ تربت بم دھماکے کے چار جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے
جن میں نور خان ولد دوشمبے ساکن دشت کیچ ، عبدالوہاب ولد عظیم ساکن گوادر ،اعجاز ولد زر محمد ساکن گشکور آوران اور لیاقت علی ولد الہندا خان کا تعلق صحبت پور سے ہے ،
ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ متوفیوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی جائیں گی جبکہ دھماکے کے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جاررہی ہے
شدید زخمیوں کو حسب طبی تجویز دیگر شہروں میں منتقل کیا جاررہا ہے،
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ایس ایس پی زوہیب محسن معمولی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت
خطرے سے باہر ہے۔