کوئٹہ ( خبردارنیوز ) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ساوتھ ایشیاء بیڈمنٹن چیمپیئن ثروت فاطمہ نے آج کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات میں وزیر اعلٰی نے ثروت فاطمہ کی صلاحیتوں
کو سراہا اور کم عمری میں عالمی اور قومی سطح کی کامیابیاں سمیٹمنے پر شاباش دی

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسربازئی بھی موجود تھے
انہوں نے ثروت فاطمہ کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور تربیت کے لئے ملائشیا بھیجوانے کا اعلان کیا
اور کہا کہ ثروت فاطمہ بلوچستان کی باصلاحیت بیٹی ہیں،کم عمری میں اتنے اعزازات حاصل کرکے بلوچستان کا نام روشن کیا،

بقول وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کہ ثروت فاطمہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتی ہیں انکی تمام تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی،
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بچیوں کی ترقی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت بلوچستان بچیوں کی صلاحیتوں کو فروغ دے گی اور نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کی حوصلہ

افزائی جاری رہے گی،
مشیرکھیل مینا مجید بلوچ نے باصلاحیت کم عمر بیڈ منٹن کھلاڑی کی حوصلہ افزائی پر وزیر اعلٰی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوے بلوچستان کی بچیوں کو تعلیم اور کھیلوں کے میدان میں
آگے بڑھنا ہوگا،
بعدآزاں ثروت فاطمہ نے حوصلہ افزائی کرنے پر کہا کہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مشکور ہوں ،