اسلام آباد ( خبردار نیوز ) پاکستان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کی دفاع کے لیے پوری طرح چوکس ہیں ،
یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے جمعرات کو صحافیوں کو برئفنگ دیتے ہوے کہی ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے انتہائی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور گزشتہ رات ہندوستان ن کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور کہی ڈرون
پاکستان میں داخل ہوے
تاہم پاک فوج نے کاروائی کرتے ہوے 12بھارتی ڈرونز مار گرائے ہیں
اور مختلف جگہوں سے انکا ملبہ اٹھایا جارہا ہے اس کے علاوہ بھی مختلف جگہوں سے بھی ڈرون کو ناکارہ بنا دیا گیا،،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی فوج مکمل طور پر چوکنا ہے اور ملکی دفاع اور سالمیت کے لیے ہر قسم کی صلاحیت رکھتی ہے
انکا مذید کہناتھا کہ بھارت اپنے اقدامات سے خطے بلکہ پوری دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے
جس کے باعث اقوام عالم بھی دیکھ رہا ہے کہ بھارت نہ صرف اس خطے کو بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے