اسلام آباد ( خبردار نیوز ) پاکستان پر بھارتی جارحیت کے باعث مسلح افواج کے 11جوانوں نےجام شہادت نوش کیا اور78 زخمی ہوئے
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جام شہادت نوش کرنے والون میں نائیک عبدالرحمن اورلانس نائیک دلاورخان شامل ہیں
ان کے علاوہ لانس نائیک اکرام اللہ اور نائیک وقار خالد ، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار نے جام شہادت نوش کیا،
بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے جام شہادت نوش کیا،جبکہ چیف ٹیکنیشن اورنگزیب اور سینئرٹیکنیشن نجیب شہداء میں شامل ہیں
کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر نے جام شہادت نوش کیا،
بھارت کی سنگین جارحیت کے جواب میں پاک افواج نے مارکہ حق کے جھنڈے تلے بھرپورجواب دیا،اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے درست اورنمایاں جوابی حملے کئے،
شہداء کی عظیم قربانی اورغیرمتزلزل حب الوطنی ایک لازوال علامت ہے اور شہداء کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،