زیراعظم شہباز شریف کا 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف 3 تا 4 جولائی کو باکو، آذربائیجان میں ہونے والے 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کا مرکزی موضوع ہے:”ایک پائیدار اور ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط مستقبل کے لیے نئی ای سی او ویژن”

اجلاس میں پاکستان کا مؤقف:

وزیراعظم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔اور پاکستان کی ای سی او ویژن 2025 سے وابستگی کا اعادہ کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم تجارت،

ٹرانسپورٹ، توانائی اور ترقیاتی تعاون پر زور دیں گے۔

سفارتی سرگرمیاں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں علاقائی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ای سی او اجلاس کو خطے میں اقتصادی ترقی اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں