Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

جڑوا: ہم ٹی وی کا مقبول ترین ڈرامہ، ناظرین کے دل جیت لیے

لاہور (شوبز ڈیسک)ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ “جڑوا” اس وقت ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے اور یوٹیوب سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی نوجوان اداکارہ آئینہ آصف نے جڑواں بہنوں “سارہ” اور “زارا” کا کردار نہایت مہارت سے نبھایا ہے، جو اپنی متضاد فطرت کے باعث کہانی کو دلچسپ موڑ دیتی ہیں۔
ڈرامے کی پہلی قسط نے ریلیز کے 24 گھنٹوں کے اندر 35 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کیے، جب کہ ہر نئی قسط 90 لاکھ سے ایک کروڑ ویوز تک پہنچ رہی ہے۔
یہ ہم ٹی وی کی حالیہ تاریخ کے کامیاب ترین فیملی ڈراموں میں شمار ہو رہا ہے۔
“جڑوا” کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے، جنہیں بچپن میں ایک دوسرے سے جدا کر دیا جاتا ہے۔ ایک بہن نرم مزاج اور معصوم ہے، جبکہ دوسری خوداعتماد اور بے باک۔
قسمت ان دونوں کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کرتی ہے اور پھر شروع ہوتا ہے ایک ایسا سلسلہ جو نہ صرف ان کی زندگی بدل دیتا ہے بلکہ اردگرد کے لوگوں کی حقیقتیں بھی بے نقاب کرتا ہے۔
ڈرامے کی ہدایت کاری فرقان آدم نے کی ہے جبکہ اسے فِضا جعفری اور اروج بنتِ ارسلان نے تحریر کیا ہے۔
پروڈکشن کے فرائض مومنہ دُرید پروڈکشنز نے انجام دیے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین، خاص طور پر نوجوان طبقہ، اس ڈرامے کو سراہ رہا ہے۔
ریڈٹ اور ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ “آئینہ آصف کی ڈبل رول میں پرفارمنس لاجواب ہے” اور “یہ ڈرامہ ہر قسط کے ساتھ زیادہ دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔”
“جڑوا” ہر پیر سے جمعہ رات 9 بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *