سردار کھیتران کا بلوچستان کابینہ کے فیصلوں پر شدید ردعمل

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے سینئر سیاستدان اور صوبائی رہنما سردار عبدالرحمن کھیتران نے صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو “عجیب و غریب” قرار دیتے

ہوئے ان سے شدید اختلاف کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی حکمت عملی اور صوبے کی جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی کی کوششوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

سردار عبدالرحمن کھیتران نے اضلاع کی حدود اور فاصلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سے بیکڑ 94 کلومیٹر جبکہ ڈیرہ بگٹی سے پیر کوہ کا فاصلہ 21 کلومیٹر ہے، ان حقائق کو

نظر انداز کر کے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کوہ سلیمان کے حوالے سے بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ”کوہ سلیمان کا ہمارے بلوچستان سے کیا واسطہ ہے؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وزیراعلیٰ آخر کرنا کیا چاہ رہے ہیں۔”

کھتران نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف اقوام کا مجموعہ ہے اور اس کی ایک مخصوص جغرافیائی حیثیت ہے۔ اقتدار میں آکر بلوچستان کی جغرافیائی شناخت کو چھیڑنا یا ختم کرنے کی کوشش

کرنا “شرم کا مقام” ہے۔

انہوں نے ملکی دفاع کے حوالے سے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ”سیکیورٹی فورسز ہماری جانوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں، ان کی قربانیاں ناقابلِ

فراموش ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں