ہرنائی میں چھت گرنےسے بچی زخمی

 ہرنائی، ( نمائندہ خصوصی ) وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے ایک بار پھر غریب عوام کی مشکلات کو بڑھا دیا۔

اسی دوران نادر خان کے مکان کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں معصوم بچی کائنات بی بی (عمر تقریباً 5/6 سال) معمولی زخمی ہو گئی۔

یہ واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ تھا بلکہ علاقے کے دیگر لوگوں کے لیے بھی تشویش کا باعث بنا، تاہم اس مشکل گھڑی میں ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ذمہ

داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی مدد کو یقینی بنایا۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی، ارشد حسین جمالی کی خصوصی ہدایات پر امدادی سامان فوری طور پر متاثرہ گھرانے تک پہنچایا گیا، جس سے نہ صرف متاثرہ خاندان کو سہارا ملا بلکہ عوام میں اعتماد

کی فضا بھی قائم ہوئی،

یہ امر قابلِ تحسین ہے کہ جب سے ارشد حسین جمالی نے بطور ڈپٹی کمشنر ہرنائی اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، وہ ہر مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں۔ وہ

نہ صرف انتظامی امور کو احسن انداز میں چلا رہے ہیں

بلکہ خود فیلڈ میں جا کر اپنے اسٹاف کے ہمراہ عوام کی خدمت میں پیش پیش نظر آتے ہیں، ایسے باصلاحیت اور عوام دوست افسران ہی کسی بھی ضلع کی حقیقی طاقت ہوتے ہیں، جو عوام کے

دکھ درد کو اپنا سمجھ کر فوری اقدامات کرتے ہیں۔

امید کی جاتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسی جذبے کے ساتھ آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی اور متاثرہ خاندان کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں