Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

افغانستان کی جانب سے بار بار مداخلت ہورہی ہےضیاء لانگو

کوئٹہ (نیوز ڈیسک): بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ خطہ اس وقت ایک بڑی جنگ کی لپیٹ میں ہے اور پاکستان کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عدم استحکام کا شکار رکھا گیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور یہ حقیقت ہم عالمی سطح پر باور کرا چکے ہیں۔
ضیاء لانگو نے بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت کے 18 قونصل خانے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا:بھارت اپنی خفت مٹانے میں ناکام رہا ہے، خاص طور پر مئی 2025 کی شکست کو بھارت اب تک بھلا نہیں پا رہا اور اسی بوکھلاہٹ میں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔”
افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ افغان سرزمین بار بار پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے سازشوں کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔ تاہم ایک پرامن اور تعلیم یافتہ افغانستان کے اثرات پاکستان پر بھی مثبت ہوں گے۔
ان سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے فورسز، انٹیلی جنس اداروں، پولیس اور عوام کی ہزاروں شہادتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اداروں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔
انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام اور سرزمین ہمیں جان سے پیاری ہے اور اس کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *