Daily Khabardar
July 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف دھرنے سے محمود خان اچکزئی کا خطاب؛ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے استعفیٰ کا مطالبہماشکیل میں فائرنگ سے 5 افراد کا جاں بحق ، حکومت کا شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکمبلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کا کریک ڈاؤن: “آپریشن شعبان” میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 109 تک جا پہنچیکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین اور حکومتی وفد میں مذاکرات، جوڈیشل کمیشن کی یقین دہانی کے بعد دھرنے میں اہم پیشرفتکوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف لواحقین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تدفین سے مشروطبلوچستان ہائی رسک علاقوں میں رہنے والے 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقررضلع کوئٹہ دو اضلاع میں تقسیم، حکومت بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاریکچھی میں 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز جاریوزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گےزیارت شہداء کے جنازے احتجاجی دھرنے میں منتقل کرنے کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف دھرنے سے محمود خان اچکزئی کا خطاب؛ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے استعفیٰ کا مطالبہماشکیل میں فائرنگ سے 5 افراد کا جاں بحق ، حکومت کا شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکمبلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کا کریک ڈاؤن: “آپریشن شعبان” میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 109 تک جا پہنچیکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین اور حکومتی وفد میں مذاکرات، جوڈیشل کمیشن کی یقین دہانی کے بعد دھرنے میں اہم پیشرفتکوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف لواحقین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تدفین سے مشروطبلوچستان ہائی رسک علاقوں میں رہنے والے 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقررضلع کوئٹہ دو اضلاع میں تقسیم، حکومت بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاریکچھی میں 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز جاریوزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گےزیارت شہداء کے جنازے احتجاجی دھرنے میں منتقل کرنے کا اعلان

امریکہ اسرائیل کی ایران پر بمباری؛ 34 افراد جاں بحق

تہران/دبئی (نیوز ڈیسک) عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر تازہ بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 34 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں ہونے والے حملے سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوئے جہاں 23 افراد جان بحق ہوئے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ جان بحق افراد میں 6 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ حملوں میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے ایک رہائشی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں بمباری کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ ساحلی علاقے بندر لنگہ میں بھی کارروائی کی گئی، جہاں فضائی حملے میں 6 افراد کی جان چلی گئی۔
عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے بعد ایران میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے اور امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
تاحال ایران کے سرکاری ذرائع یا تہران انتظامیہ کی جانب سے ان ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *